ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریل مسافروں کے فون اور لیپ ٹاپ کا ہوگا انشورنس

ریل مسافروں کے فون اور لیپ ٹاپ کا ہوگا انشورنس

Sun, 09 Oct 2016 12:02:48    S.O. News Service

ممبئی،8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریل مسافروں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ جیسے آلات کے لئے آئی آر سی ٹی سی انشورنس کی منصوبہ بندی شروع کر سکتا ہے۔اس انشورنس کی منصوبہ بندی سے مسافروں کو ان اشیاء کے چوری ہونے پر پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔بتا دیں کہ آئی آرسی ٹی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اے کے منوچا نے کہا کہ انشورنس کمپنیاں چوری کی صورت میں بھی انشورنس کور دیں تاہم انہوں نے تو صرف حادثے کی صورت میں انشورنس دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔یہ منصوبہ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز یا سرکاری حکام کے لئے شروع کرنے کے آپشن پر بھی غور ہو سکتا ہے۔آئی آرسی ٹی سی نے گزشتہ ماہ ٹریول انشورنس اسکیم شروع کی تھی،اب تک ایک کروڑ سے زیادہ مسافر اسے اپنا چکے ہیں۔


Share: